اسلام آباد میں ٹریفک کی صورتحال اب بہتر ہے۔ تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق روانی سے جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک سرفراز احمد ورک خود سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔
ٹریفک کے آفسران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ شہری ٹریفک کی تازہ ترین معلومات کے لیے 1915 یا ایف ایم 92.4 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ذیل میں اہم راستوں کی صورتحال درج کی گئی ہیں:
– روات ٹی کراس دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
– کورال چوک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– کھنہ پل دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– فیض آباد، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
– مری روڈ پر ٹریفک دفتر کے قریب دونوں اطراف سے ٹریفک جاری ہے۔
– پشاور موڑ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– گولڑہ موڑ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– 26 نمبر چونگی اور موٹر وے لنک روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
– کرنل شیر خان شہید روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– ایران ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– کھنہ پل لہتراڑ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– جی14-سری نگر ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
– سترہ میل ٹول پلازہ بہارہ کہو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– کٹی پہاڑی جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
– زیرو پوائنٹ اور خیابان چوک بھی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔