Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 5 ہزار سے زائد شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی

    اگست 22, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع
    فیچرڈ فروری 13, 2026

    یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع

    فروری 13, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    UAE extends Pakistan's loan repayment period by another 2 months
    متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے،ذرائع
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ میں مزید دو ماہ کی مختصر مدت کے لیے توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا ۔

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نے 17 اپریل 2026 تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا، یو اے ای نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے ۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تیسرے جائزہ مذاکرات سے امارات کے اس اقدام کو اہم قراردیا جا رہا ہے، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ کی سابقہ توسیع ختم ہونے میں محض چار دن باقی تھے ۔

    متحدہ عرب امارات کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد دوبارہ طویل مدتی رول اوور کے لیے رابطہ کرے گا ۔

    ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور وہ اماراتی حکام کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رول اوور کی مدت کا تعین کرنا قرض دینے والے کا اختیار ہوتا ہے، نائب وزیر اعظم کی کوششوں سے رول اوور یقینی ہو چکا ہے ۔

    انہوں نے وزیر خزانہ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا کہ پاکستان کے بیرونی مالیاتی پروفائل میں کوئی خلا نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بھی درست سمت میں جا رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ جنوری میں بھی یو اے ای نے رقم کی میعاد ختم ہونے پر ایک ماہ کی توسیع دی تھی جبکہ ایک ارب کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور اٹلی کامیاب جبکہ عُمان اور نیپال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
    Next Article وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر تبادلہ خیال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026

    نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس: خوازہ خیلہ-بشام ایکسپریس وے سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    اگست 22, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    اگست 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 5 ہزار سے زائد شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی

    اگست 22, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026
    ترقی

    نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک اجلاس: خوازہ خیلہ-بشام ایکسپریس وے سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    اگست 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    بلاگ

    محفوظ بچپن، محفوظ گلگت بلتستان, تحریر: علی شیر

    اگست 17, 2026
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 5 ہزار سے زائد شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی

    اگست 22, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.