ریسکیو حکام کی جانب ست بتایا گیا ہے کہ تورغر میں گزشتہ رات گئے دریائے سندھ کے اوپر چیئر لفٹ میں پھنسے 7 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ۔
ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چئیر لفٹ نے فنی خرابی کیوجہ سے کام چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے چیئر لفٹ میں سات افراد پھنس گئے تھے ۔
پشاور: ریسکیو اہلکاروں اور تورغر کی ،قا،ی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں، اور چیئرلفٹ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ۔
امدادی آپریشن کے دوران تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، آپریشن میں ریسکیو، ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں سمیت 25 اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر تور غر صفدر اعظم قریشی نے موقع پر تمام آپریشن کی نگرانی کی ۔