فلسطینی میڈیکل طلباء کا دوسرا بیچ تعلیم مکمل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
این آئی ایچ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی طلباء کو پاکستان آنے اور اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کے بعد ہوئی ہے۔ڈاکٹر مختار نے کہا کہ فلسطینی طلباء کو کھانے اور رہائش کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر مختار کے مطابق غزہ میں تباہی کے بعد طلباء کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ہم مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
14 اکتوبر کو غزہ سے ستائیس فلسطینی میڈیکل طلباء کی پہلا بیچ پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے لاہور پہنچا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی طلباء استنبول سے بین الاقوامی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان پہنچے اور انہیں سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا۔
لاہور پہنچنے سے قبل قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلباء کی قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور روانگی میں سہولت فراہم کی۔
طلباء کا یہ بیچ جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو بانوے فلسطینیوں کا حصہ تھا جو پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں اپنی طبی تعلیم کو جاری رکھے گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے اس سے قبل غزہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی خصوصی اجازت کی منظوری دی تھی۔