Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی
    پوٹھوہار اپریل 15, 2025

    فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

    اپریل 15, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ عالمی فاسٹ فوڈ چین کے آئوٹ لٹ پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شناخت کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی فاسٹ فوڈ چین کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی)کی صدر کے علاقے میں واقع آئوٹ لٹ پر اتوار کی شب مسلح افراد نے ہلہ بول دیا تھا۔

    اس واقعے کی ایف آئی آرکے ایف سی صدر برانچ کے منیجر نے کینٹ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ(148مہلک ہتھیاروں سے مسلح ہو کر فساد کرنا)، 149(غیر قانونی اجتماع کا ہر رکن مشترکہ مقصد کے حصول میں کیے گئے جرم کا مجرم ہوگا) اور ( 506مجرمانہ دھمکی، اگر دھمکی موت یا سخت چوٹ پہنچانے کی ہو وغیرہ)کے تحت درج کرائی ۔مدعی نے بتایا کہ وہ اتوار کی رات ساڑھے 8بجے برانچ میں بطور منیجر کام کر رہا تھا جب اس نے شور سنا اور دفتر سے باہر نکلنے پر 10، 12افراد کو لاٹھیوں اور سریوں سے مسلح دیکھا، جو ریستوران میں موجود دیگر گاہکوں اور خاندانوں کو گالیاں دے رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔

    ایف آئی آر میں درج ہے کہ جب ہم نے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو انہوں نے ہمیں گالیاں دیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، میں ان کے خلاف درخواست دائر کر رہا ہوں جس کے تحت کارروائی کی جانی چاہئے۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے ،انہیں جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی فوڈ چینز کی برانچوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ قانون شکنی، فساد اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پیغام واضح ہے کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے اور فساد برپا کریں گے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہزارہ موٹروے پر بس حادثے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد زخمی
    Next Article باغ میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کی میجر سعد بن زبیر شہید کے گھر آمد
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    فیچرڈ

    گلگت: دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹرچینلز تباہ

    جولائی 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 11, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک…

    خاص خبریں

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرقانون افغان مہاجرین کے خلاف کل سے سخت ایکشن متوقع

    جولائی 10, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.