پشتون کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں رہائش پذیر پشتون کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی مہم کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پشتون کمیونیٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف چلائی جانے والی مہم بے بنیاد اور جھوٹی ہے، پولیس نے ہمیشہ ہمارے ساتھ مثبت رویہ اپنایا ہے اور ہمارے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس اہلکار کے پشتونوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا میں تقریبا 20 سال سے اسلام آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں، یہ تاثر بلکل غلط ہے کہ اسلام آباد میں پشتونوں کوزبان اور قومیت کی بنا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی مہم اور بے بنیاد الزامات کے خلاف پشتون برادری نے کھل کر پولیس کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد میں کام کرتا ہوں اور الحمدللہ کسی بھی غیر قانونی یا غلط کام میں ملوث نہیں رہا۔
ایک پشتون مزدور نے کہا کہ ہم اپنی محنت مزدوری کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس کا رویہ ہمیشہ اچھا رہا ہے اور ہمیں کبھی تنگ نہیں کیا، ہم اسلام آباد میں اپنا کاروبار کرتے ہیں، پولیس ہمیشہ ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتی ہے اور کبھی بھی ہمیں تنگ نہیں کرتی، پولیس پر یہ الزام کہ وہ پشتونوں کو تنگ کر رہے ہیں بلالکل جھوٹ اور من گھڑت ہے۔