Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026
    باہمی تعاون

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی
    خاص خبریں جون 13, 2024

    پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی

    جون 13, 2024Updated:جون 13, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    (اسلام آباد، زین ہاشمی): وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے کر کئی سیکشنز اور شقیں تبدیل کر دی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پیکاایکٹ 2024 میں 4 نئے سیکشنز اور درجن سے زائد شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے. پیکا ایکٹ 2016 کے مقابلے میں مختلف جرائم کی سزاؤں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے اور مختلف جرائم ناقابل ضمانت قرار دے دیے گئے ہیں. ذراٸع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ پیکا ایکٹ 2024 کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت پیکا ایکٹ 2024 منظوری کے لئے پارلیمان میں جلد پیش کریگی، نئے مجوزہ پیکا قانون میں سائبر ٹیررازم سے متعلق ایک خصوصی سیکشن مختص کیا گیا اور نئےمجوزہ قانون میں سائبرٹیررازم کی تعریف بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

    مجوزہ قانون کے مطابق حکومت یا عوام کے کسی طبقے،برادری یا فرقے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا سائبر ٹیررازم کہلائے گا، معاشرے میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا بھی سائبرٹیررازم تصور کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیموں، افراد یا گروہوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا بھی سائبر دہشت گردی کہلائے گا، سائبر ٹیررازم سے متعلق تمام کیسز نیشنل سائبرکرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے پاس جائیں گے ۔

    مجوزہ قانون کے مطابق سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی پولیس اور ایف آئی اے کی پاور اور وسائل استعمال کرسکے گی اور کسی بھی ملزم اور مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کی مجاز ہوگی۔پیکا ایکٹ 2024 کا سیکشن 8 کسی کی ذاتی معلومات میں مداخلت سے متعلق ہے۔ سائبرکرائم کے سیکشن 8 کی سزائیں 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئیں ہیں ۔

    نفرت انگیز تقاریر کی شق کو سیکشن میں تبدیل کرنے ، دہشت گردوں کی بھرتی، مالی معاونت اور منصوبہ بندی کیلئےعلیحدہ سیکشن بنانے ، الیکٹرانک جعل سازی کی سزا 3 سال سے بڑھا کر 7 سال یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویز کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ورچوئل یا کرپٹوکرنسی کے استعمال پر 5 سال کی سزا ، الیکٹرانک ڈیوائس کی سپلائی پر سزا 6 ماہ سے بڑھا کر 3 سال جبکہ بغیر اجازت کسی کی شناختی معلومات استعمال کرنے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ غیرقانونی وائس ٹریفک ٹرانسمیشن کی سزا 3 سال اور بدنیتی پرمبنی کوڈ بنانے کی سزا 2 سال سے بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز کی گئی۔

    نئے تجویز شدہ پیکا بل 2024 میں وفاقی حکومت کسی بھی سائبر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا سکے گی، انویسٹیگیشن یا انکوائری ٹیم 45 دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی جبکہ چائلڈ ابیوز اور خواتین کی ہراسگی سے متعلق کیسز کے ملزموں کا ٹرائل ان کیمرا ہوسکے گا۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی سی اسلام آباد کا مویشی منڈی کا دورہ، سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی
    Next Article ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری
    Ume Roman

    Related Posts

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026
    باہمی تعاون

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026
    خاص خبریں

    رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی

    اکتوبر 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 10, 2026

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    خاص خبریں

    اسلام آباد: پاکستان کریئیٹو اکانومی، کلچر اینڈ ٹریڈ کونسل نے کیوان حامد راجہ کو میڈیا،…

    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات، سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 7, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

    اکتوبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026
    باہمی تعاون

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.