ملک میں سردی کی شدد میں اضافہ۔کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ،خشک پہاڑوں نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی ۔موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔
سیاحوں نے ملک کے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات نے موسم کے پیشِ نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی نیلم کے بالائی علاقے برف سے ڈھک چکے ہیں۔ برفباری کے باعث ،سوارت کالام ،چترال ،لوات بالا، جاگراں ویلی اور شونٹھر ویلی خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں۔ ضلع غذر کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،ہزارہ سمیت کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کے باعث آج بھی مختلف مقامات سے بند کی گئی موٹر ے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ آج فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل رہا۔ متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ لوگ دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔