رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کا منصوبے کا اعلان کر دیا گیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نجی ملازمین کیلئے رمضان المبارک میں اوقات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ملازمین کے لیے نوکری کے اوقات 2گھنٹے کم کردیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد کام کرنے کے وقت کو اوور ٹائم تصور کیا جائے گا۔یو اے ای میں عام طور پر ملازمین 8سے 9گھنٹے کام کرتے ہیں جس میں رمضان المبارک کے دوران اب 2گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔جبکہ سرکاری اداروں میں پیر تا جمعرات 9سے دوپہر ڈھائی بجے اور جمعہ کو 12بجے تک کام کے اوقات کار ہوں گے۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 12مار چ سے ہونے کا امکان ہے۔