وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ افغانستان سےاسمگلنگ صفرہوگئی اور یہ فوج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح تقریباً70مہینےبعدکم ترین سطح پرآگئی ہے مہنگائی میں کمی سےغربت میں کمی ہوگی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نےوفاقی کابینہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح تقریباً70 مہینے بعد کم ترین سطح پرآگئی ہے، 2018میں مہنگائی3.5فیصدتھی،اب مہنگائی4.9فیصدہوگئی ہے، مہنگائی میں کمی سے غربت میں کمی ہوگی،مہنگائی کم ہونےسےشرح سودمیں کمی کاامکان ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں نےملک میں ہیجانی کیفیت پیداکردی تھی،اسلام آبادمیں افراتفری کاسماں تھا،پولیس اور رینجرز والے شہید ہوئے،مظاہروں کی وجہ سےاسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، احتجاج ختم ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کےبعدہمیں گروتھ کی طرف بڑھناہے،مہنگائی میں کمی کے مثبت اثرات آئیں گے،اس سال چینی کی برآمدکرنےکافیصلہ کیا،چینی کی قیمت نہیں بڑھی،500ملین ڈالرآجائیں گے افغانستان سےاسمگلنگ صفرہوگئی،فوج کی گرفت کی وجہ سےاسمگلنگ صفرہوئی ہے۔