Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بلوچستان کے 4 اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں ، 36 دہشت گرد جہنم واصل
    خاص خبریں ستمبر 4, 2026

    بلوچستان کے 4 اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں ، 36 دہشت گرد جہنم واصل

    ستمبر 4, 2026Updated:ستمبر 4, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Security forces conducted an operation based on intelligence in Balochistan's Kalat district, eliminating 12 terrorists.
    بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، کوئٹہ،قلات، سبی اور مستونگ  میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائیوں کے دوران 36 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے، 

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع قلات، کوئٹہ،مستونگ اور سبی  میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائیاں کیں اور بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 36 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ٹھکانے پر موجود آئی ای ڈیز اور گولہ بارود موقع پر تباہ کر دیا گیا ۔

    بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ۔

    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی کارروائی کو سراہا ہے ۔

    صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز پر وزیراعظم کو پیش کردہ اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی
    Next Article نارووال میں اڈا سراج مندر گرائے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    حکومت

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.