راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
راولپنڈی: پولیس نے بتایا کہ پیرودھائی میں دسویں جماعت کی طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحان تھے، اکیڈمی میں ٹیوشن کے لیے جاتی تھی، اکیڈمی کے پرنسپل ملزم ضیاالرحمٰن نے شادی کا جھانسہ دے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔
طالبہ کے الزامات کے بعد پولیس نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔