Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری

    اکتوبر 17, 2026
    پنجاب

    جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پنجاب میں پہلی بار محکمہ جنگلات کی 212 خواتین رینجرز تعینات

    اکتوبر 17, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پنجاب میں پہلی بار محکمہ جنگلات کی 212 خواتین رینجرز تعینات
    پنجاب اکتوبر 17, 2026

    جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پنجاب میں پہلی بار محکمہ جنگلات کی 212 خواتین رینجرز تعینات

    اکتوبر 17, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پہلی بار خواتین پر مشتمل فاریسٹ فورس قائم کر دی گئی.

    پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں 212 خواتین فاریسٹ انسپکٹرز اور رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی.

    پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے دو ماہ کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ پنجاب محمد اظفر ضیاء تھے۔

    ڈی آئی جی و کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان عبدالرب چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

    تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں 30 انسپکٹرز اور 182 فاریسٹ رینجرز شامل ہیں۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خواتین اہلکاروں نے شاندار مارچ پاسٹ، مارشل آرٹس، اسلحہ چلانے اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

    انسانی مینار کی پیشکش بھی تقریب کا حصہ تھی۔

    خواتین اہلکاروں کو ویپن ہینڈلنگ، متعلقہ قوانین اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے تربیت دی گئی۔

    ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ پنجاب محمد اظفر ضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ جنگلات کو منظم فورس بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ساڑھے 16 لاکھ ایکڑ رقبہ محکمہ جنگلات کے پاس ہے، تاہم اتنے بڑے رقبے کے باوجود نہروں اور سڑکوں کے کنارے درخت نظر نہیں آتے تھے۔

    محکمہ جنگلات کی تاریخ میں 70 سال بعد قوانین میں تبدیلی کی گئی، جبکہ فارسٹ گارڈز کی جگہ ایک ہزار فارسٹ رینجرز تعینات کیے گئے ہیں۔

    ڈی جی فاریسٹ کے مطابق تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور نئی بھرتیوں کے ساتھ اہلکاروں کو مسلح کرنے کے علاوہ بہترین تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو محکمہ جنگلات کی فرنٹ لائن فورس میں نمائندگی دی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت پنجاب فاریسٹ فورس جنگلات کا تحفظ خواتین فاریسٹ رینجرز خواتین فاریسٹ فورس پنجاب فاریسٹ انسپکٹرز ماحولیاتی تبدیلی محکمہ جنگلات پنجاب محمد اظفر ضیاء ملتان خبریں
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    Next Article وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری

    اکتوبر 17, 2026
    پنجاب

    جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پنجاب میں پہلی بار محکمہ جنگلات کی 212 خواتین رینجرز تعینات

    اکتوبر 17, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    حادثات

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    بلوچستان

    کوئٹہ: سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    اکتوبر 16, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری

    اکتوبر 17, 2026
    پنجاب

    جنگلات کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت، پنجاب میں پہلی بار محکمہ جنگلات کی 212 خواتین رینجرز تعینات

    اکتوبر 17, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.