Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
    پنجاب ستمبر 4, 2026

    پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    ستمبر 4, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    حکومت کا اس سلسلے میں گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

    فصلوں کی کٹائی کے پیش نظر ماحولیاتی فورس اور متعلقہ محکموں کی ٹیموں کا پنجاب بھر میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ مانیٹرنگ پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

    ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    بریفنگ کے مطابق گزشتہ ستمبر 68 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، 58 صنعتی یونٹس کی ماحولیاتی نگرانی کی گئی۔

    قوانین کی خلاف ورزی پر 18 یونٹس کو نوٹس جاری اور 4 یونٹس سیل کیے گئے۔

    30 تعمیراتی مقامات کے معائنے کے دوران خلاف ورزی پر 6 مقامات سیل کیے گئے۔

    سنگل یوز پلاسٹک اور پولی تھین کے خلاف 314 انسپیکشنز کی گئیں، 36 مقامات سیل اور 44 کلوگرام پلاسٹک اشیاء ضبط کی گئیں۔

    پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کیلئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گاڑیوں کے مضر دھوئیں پر قابو پانے کیلئے بھی کارروائی کی گئی، 10 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، 24 چالان کیے گئے اور 24 گاڑیاں سیل کی گئیں۔

    وہیکل ایمیشنز کے خلاف کارروائیوں میں ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

    چھاپوں کے دوران لاہور کے 20 سروس اسٹیشنز کو ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کرتے پایا گیا۔

    اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی نگرانی بھی جاری ہے اور معائنے کے دوران قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ’’صاف لاہور، صحت مند پنجاب‘‘ پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

    اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

    کاروباری اداروں اور افراد کی جانب سے ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کا عہد بھی کیا گیا۔

    حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف ستھرے ماحول کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

    EPA پنجاب پاکستان نیوز پلاسٹک آلودگی پنجاب حکومت پنجاب ماحولیاتی آپریشن پنجاب نیوز صاف لاہور صحت مند پنجاب صنعتی یونٹس لاہور نیوز ماحولیاتی آلودگی ماحولیاتی خلاف ورزیاں ماحولیاتی فورس ماحولیاتی قوانین مریم اورنگزیب مریم نواز شریف وہیکل ایمیشنز
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 2 سال میں 133 ارب روپے کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
    Next Article پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026
    حکومت

    مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

    اکتوبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی

    اکتوبر 14, 2026
    خیبر پختونخوا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی

    اکتوبر 14, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف

    اکتوبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.