Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

    دسمبر 30, 2025
    پوٹھوہار

    پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    دسمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    انڈسٹریل اور سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

    دسمبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»آج پی ٹی آئی لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
    خاص خبریں ستمبر 21, 2024

    آج پی ٹی آئی لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    ستمبر 21, 2024Updated:ستمبر 21, 20244 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Today, PTI will demonstrate public power in Lahore
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آج پی ٹی آئی لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تحریک انصاف کو کاہنہ کی مویشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دی گئی ہے،کیونکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے  جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق منتظمین سٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے اور اس کے ساتھ ہی بھگدڑ کو  روکنے اور مناسب پارکنگ کا انتظام پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے باعث یقینی بنانا تمام جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہو گی۔

    شرائط کے مطابق  وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد میں کی گئی 8 ستمبر کی تقریر پر معافی مانگیں گے۔اس کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر سے باہر سے آنے والے جتھے روزمرہ کے معمولات میں کوئی بھی خلل پیدا نہیں کریں گے اور اس جلسےکے دوران ریاست یا اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی نعرے بازی اور بیانات نہیں دیئے جائیں گے۔

    شرائط میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہ ہی کوئی اشتہاری مجرم جلسےمیں شرکت کرئے گا اور نہ ہی سٹیج پر نظر آئے گا اگر ایسا ہوا تو  اشتہاری مجرم کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی اور ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج کردیا گائے گا۔

    جلسے میں نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی افغان پرچم کو نہیں لہرائے گا، جلسہ صرف منتظمین فوکل پرسنز نامزد کریں گے،اس کے ساتھ ہی متعلقہ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس سےفوکل پرسن رابطہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شرائط میں شامل ہے کہ منتظمین ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی سکیورٹی لاہور سے تعاون کریں گے، ٹریفک پولیس جلسے کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان اور ایڈوائزری کو جاری کیا جائے گا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منتظمین ضلعی پولیس کےساتھ لاہور رنگ روڈ اور کاہنہ میں خاردار تار کو نصب کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ کے گردبیرونی دیوار پر خاردار تار اور قنات بھی نصب کریں گے۔

    کسی کو بھی فرد کو زبردستی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا،نہ ہی کوئی ڈنڈے لے کر جلسے کے مقام پر داخل ہو گا، اسلحے کی نمائش ہو سخت پابندی عائد کی گئی ہے، اور آتش بازی کا استعمال بھی نہیں کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اشتعال انگیزیا گستاخانہ نعرے بازی بھی نہیں کی جائے گی،کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا کسی ملک سے تعلق رکھنے والے فرد کا پتلا یا جھنڈا جلانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے احاطے اور اردگرد کا سکیورٹی انتظام منتظمین کی ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعے کی صورت میں تمام منتظمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    مزید نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر سکیورٹی صورتحال اور مختلف ذرائع سے موصول ہونے والے خطرے کی اطلاعات کے پیش نظر،تمام منتظمین کو دوبارہ سے خبردار کیا جاتا ہے کہ عوام اور شرکا کی حفاظت کے لیے جلسہ گاہ کے اندر اور باہر تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،سٹیج کو لگانے اور جلسے کا میدان سجانے کا عمل ابھی جاری ہے، کرسیاں، قناتیں اور سٹیج کا تمام سامان جلسہ گاہ میں لگنا شروع ہو گیا ہے،اس کے ساتھ ہی کارکنوں نے بھی جلسہ گاہ کا رخ کر لیا ہے، کارکنان پارٹی بینرز اور پوسٹرز اٹھائے جلسہ گاہ کی جانب داخل ہورہے ہیں۔

    دوسری طرف لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے پشاور سے بھی قافلوں نے اپنی تیاری پکڑ لی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان قافلے کی صورت میں لاہور کی جانب پہنچیں گے۔

    پی ٹی آئی عوامی طاقت
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈاکٹر ذاکر نائیک آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    Next Article دہشت گردی کا مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    Ume Roman

    Related Posts

    سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

    دسمبر 30, 2025

    پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    دسمبر 30, 2025

    انڈسٹریل اور سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

    دسمبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

    دسمبر 30, 2025
    پوٹھوہار

    پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    دسمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    انڈسٹریل اور سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

    دسمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

    دسمبر 30, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایبٹ آباد پولیس کی بڑی پیش رفت

    دسمبر 25, 2025
    خاص خبریں

    مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

    دسمبر 26, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

    دسمبر 30, 2025
    پوٹھوہار

    پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    دسمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    انڈسٹریل اور سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

    دسمبر 30, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.