پشاور: پاکستان سپر ليگ کی دسویں ایڈیشن کی ٹرافی خیبر نیٹ پشاور سینٹر پہنچ گئی ،جہاں خیبر نیٹ ورک پشاور سینٹر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مفاہمت کی یادداشت پر کیوان حامد راجہ اور عباس لائق زادہ نے دستخط کئے ۔
اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کی جانب سے عباس لائق زادہ اور کرنل ریٹائرڈ عمران فیض کو تحائف پیش کئے گئے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ نے مہمانوں کو تحائف پیش کیے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے کیوان حامد راجہ کو زلمی کا شرٹس پیش کیا گیا،خصوصی تقریب کے بعد خیبر نیٹ ورک پشاور سینٹر میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ ایک جذباتی لگاؤ ہے ۔
کیوان حامد راجہ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے لئے نیک خواہشات ہیں اور کامیابی کیلئے پر امید ہیں ، پشاور زلمی اور خیبر کے درمیاں اچھے تعلقات قائم ہیں اور قائم رہیں گے ۔
پشاور زلمی کے سی ای او عباس لائق زادہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خیبر نيټ ورک نے ہمیشہ عزت دی ہے اور احترام کا رشتہ قائم رہے گا ، خیبر نیٹ ورک کا پشاور زلمی کے ساتھ رشتہ برقرار رہے گا ۔