پی ایس ایل 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 264 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم اخری اوور میں 154 رنز بناکر آوٹ ہو گئی اور 109 رنز سے میچ ہار گئی ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائیلی روسو اور حسن نواز نے شاندار سنچریاں سکور کیں ،دونوں نے بالترتیب 104 اور 100 رنز بنائے،کپتان سعود شکیل 23 اور مارک چیمپین 13 رنز بنا سکے، جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 154 رنز پر آوٹ ہوگئی، عماد وسیم 56 اور بین ڈوارشوئس 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے ۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر نے 3، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاندار 104 رنز بنانے پر ریلی روسو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
ریلی روسو کی یہ تیسری سنچری ہے، رائیلی روسو پی ایس ایل میں سب سےزیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔