لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 185 رنز بنائے،کپتان محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، ڈیرل مچل نے 64 رنز کی اننگز کھیلی،ان کے علاوہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 34 رنز بناسکے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو ، ،حمد حسنین، جوش لٹل اور عاکف جاوید نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، شاندار اننگز پر قلندرز کے بیٹر ڈیرل مچل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔