راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے 7ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،میچ بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈکی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز سکورکیے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈ ویلے،اسامہ میر، محمد حسنین اور عبید شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
اسلام آبادیونائٹڈ کے 203 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،محمد رضوان نے سب سے زیادہ 38 ، افتخار احمد 32 ،عثمان خان 31 رنز بنا سکے ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور عماد وسیم نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں ،شاندار 4 وکٹیں لینے اور جارحانہ 32 رنز بنانے پر جیسن ہولڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
پی ایس ایل کے جاری ایونٹ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہوئی ۔