مانسہرہ: پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ ، انجمن تاجران کی موجودگی میں نئے قیمتوں کا اطلاق جاری۔
تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 10 روپے سے 20 روپے کی کمی ، بڑا گوشت 750 روپے کلو ، دودھ 200 روپے لیٹر ، دہی 210 روپے اور پکوڑے سموسے کے ریٹ پرانے ہی بحال رکھے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا جس میں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان جدون ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ ، تاجر تنظیموں کے سربراہان شکیل اعوان ، خالد ، واجد شاہ اور قصاب یونین کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا 10تا 20 روپے تک کمی کی گئ تاکہ رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ھو سکے بڑا گوشت 750 روپے کلو دودھ 200 روپے دہی 210 روپے سموسے اور پکوڑوں کے سابق ریٹ بحال کیے گئے بیسن اور دالوں کے نرخ بھی طے کر کے نرخنامہ جاری کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے تاجران کو پیغام دیتے ھوئے کہا کہ تاجران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا لحاظ رکھیں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخ پر برقرار رکھتے ھوئے فروحت کریں تاکہ عوام سستی اشیاء سے مستفید ھو سکیں انہوں نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان پرپا کرنے والوں کے حلاف سحت ایکشن لیا جائے گا عوام بھی سرکاری نرخ دیکھ کر خریداری کریں ریٹ سے ذائد ہر گز خریداری نہ کریں مہنگی اشیاء اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی اطلاع دیں۔