Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
    خاص خبریں اگست 29, 2026

    پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

    اگست 29, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PIMS incident: The Prime Minister has ordered the immediate suspension of eight individuals—including the hospital's Executive Director—and directed that criminal proceedings be initiated against them.
    وزیراعظم نے پمز ہسپتال کے عہدیدادروں کو ہتانے کے بعد ان کی جگہ فوری تعیناتیوں کی بھی ہدایت کردی ، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کے واقعے پر قائم انکوائری کمیٹی کی نشاندہی کے بعد ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیت 8 عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کرنے کی مںطوری دیکر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔

    اسلام آباد: پرائم منسٹرز آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز آتشزدگی واقعے پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جہاں وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی ۔

    وزیر اعظم نے کمیٹی کی جانب سے نشاندہی پر 8 لوگوں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ذمہ داران کے خلاف نہ صرف محکمہ جاتی کارروائی بلکہ فوجداری (کریمینل کوڈ) قوانین کے تحت کاروائی کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے ۔

    وزیراعظم کے حکم پر معطل کیے جانے کے لیے منظور کی گئی فہرست میں پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن شامل ہیں ۔

    وزیراعظم نے بلاامتیاز فوجداری کارروائی کی ہدایت کی اور وزیراعظم نے سیکیورٹی پر مامور کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

    وزیراعظم نے اپنی جان کی پراہ کیے بغیر بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت دینے کی منظوری بھی دی ہے اور وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈ کو او ایس ڈی بنا کر مزید تحقیقات کی ہدایت کردی ہے ۔

    سی ای او- این آئی ایچ ڈاکر محمد سلمان کو پمز کا ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزیرِ اعظم کی جانب سے جن لوگوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان کی جگہ نئے لوگوں کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور رپورٹ وزارت قومی صحت کی ویپ سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، معصوم بچوں کی موت ایک ایسا اندوہ ناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کے ساتھ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں، واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائے گی تاکہ دوبارہ کسی کی مجرمانہ عفلت سے کسی ماں سے اس کا لخت جگر جدا نہ ہوا ۔

    بچےکو بچانے والی نرس کیلئے ایک کروڑ روپے انعام اور ستارہ خدمت دینےکی منظوری: ۔

     پمز واقعے میں بچےکو بچانے والی نرس  رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت دینےکی منظوری دی گئی ہے، اعلامیےکے مطابق جان کی پروا کیے بغیر بچےکو بچانے پر نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا، اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچےکی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائےکم ہے ۔

    اعلامیےکے مطابق  وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے ہٹائے گئے افراد کی جگہ نئے افراد کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ
    Next Article پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.