Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور

    نومبر 20, 2026
    امن

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں "آپریشن سٹریٹ فائٹ‘‘ کا آغاز، چار پولیس مقابلوں میں تین ڈکیت ہلاک، ایک زخمی

    نومبر 20, 2026
    امن

    لکی مروت میں دہشتگردی کی ہولناک کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»آزاد کشمیر»سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور
    آزاد کشمیر نومبر 20, 2026

    سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور

    نومبر 20, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Central Development Working Party approves grants for several projects in Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan
    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر سروسز کی توسیع کے 4 ارب 40 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مجموعی طور پر 191 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 11 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی، جبکہ 172 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے ۔

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر سروسز کی توسیع کے 4 ارب 40 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔

    اجلاس میں مظفرآباد میں میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کی تعمیر کے نظرثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر 3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مہاجرین کے انتظامی اداروں کو مضبوط بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔

    اجلاس میں پنجاب کے 104 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے زرعی تبدیلی منصوبے کی ایکنک سے منظوری کی سفارش کی گئی، منصوبے کا مقصد کسانوں کی آمدن میں اضافہ اور زرعی شعبے میں پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے نظرثانی شدہ منصوبے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ 47 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، احسن اقبال نے پروگرام کی لاگت معقول بنانے اور کام کی تکرار سے بچنے کی ہدایت کی ۔

    سی ڈی ڈبلیو پی نے بلوچستان میں سبی تا تلی اور کوہلو تا رکھنی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے 11 ارب 10 کروڑ روپے کے منصوبے کی بھی ایکنک سے منظوری کی سفارش کی۔ اسی طرح سوئی سے کشمور تک بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا 9 ارب 30 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ۔

    اجلاس میں سندھ کے 16 اضلاع میں نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور بااختیار بنانے کا 60 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت 15 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مستفید ہونے والوں میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہوں گی ۔

    پاکستان اور ایران کی سرحد پر تفتان اور گبد میں بارڈر ٹرمینلز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ تفتان بارڈر ٹرمینل پر 4 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد جبکہ گبد بارڈر ٹرمینل پر 4 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، ان ٹرمینلز کے قیام سے سرحد پار تجارت کو منظم کرنے، اسمگلنگ پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی، سی ڈی ڈبلیو پی نے مارواٹ رینج میں تابکار معدنیات کی تلاش کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ایک ارب 40 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں "آپریشن سٹریٹ فائٹ‘‘ کا آغاز، چار پولیس مقابلوں میں تین ڈکیت ہلاک، ایک زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں دہشتگردی کی ہولناک کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

    نومبر 20, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دہشت گردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    نومبر 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور

    نومبر 20, 2026
    امن

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں "آپریشن سٹریٹ فائٹ‘‘ کا آغاز، چار پولیس مقابلوں میں تین ڈکیت ہلاک، ایک زخمی

    نومبر 20, 2026
    امن

    لکی مروت میں دہشتگردی کی ہولناک کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

    نومبر 20, 2026
    امن

    میرعلی میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 17, 2026

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    امن

    راولپنڈی: برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی قیادت…

    تعلیم

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    نومبر 20, 2026
    خاص خبریں

    میڈیا انڈسٹری اور تعلیم کا اشتراک، خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    نومبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ منظور

    نومبر 20, 2026
    امن

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں "آپریشن سٹریٹ فائٹ‘‘ کا آغاز، چار پولیس مقابلوں میں تین ڈکیت ہلاک، ایک زخمی

    نومبر 20, 2026
    امن

    لکی مروت میں دہشتگردی کی ہولناک کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

    نومبر 20, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.