وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق خصوصی اقدامات شہریوں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ۔
وفاقی پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسندوں عناصر کی سرکوبی کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس افسران سے تعاون کریں، چیکنگ کے عمل کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ۔


