Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
    خاص خبریں جولائی 6, 2026

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan reserves the right to take all necessary measures against terrorism: Corps Commanders Conference.
    مسلح افواج آپریشن "غضب للحق" کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کورکمانڈرز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، مسلح افواج آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، دہشت گردی، علاقائی صورتحال، قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    کانفرنس کے آغاز میں وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان کے زیرِ تسلط علاقوں سے پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی منصوبہ بندی، معاونت اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام اسی صورت ممکن ہے جب افغان سرزمین کو بھارتی پراکسیوں کی سرگرمیوں سے پاک رکھا جائے ۔

    انہوں نے فورم  میں واضح کیا کہ افغان طالبان کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے زیرِ انتظام علاقوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے ۔

    کانفرنس میں نے کور کمانڈرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے عوام کے تحفظ اور قومی دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، جبکہ مسلح افواج آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں مؤثر گورننس، عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مبنی مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام قائم کیا جائے جو دہشت گردی، جرائم اور ان کی سیاسی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کرے ۔

    اُن  کا کہنا تھا کہ ’معرکۂ حق‘ میں عبرتناک شکست کے بعد دشمن ہائبرڈ وارفیئر، جھوٹے بیانیوں اور بیرونی معاونت کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسی ہر سازش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا ۔

    فیلڈ مارشل نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے حالیہ بیانات کا بھی نوٹس لیا ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایات اس معاملے پر مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں جب کہ افواجِ پاکستان حکومتی پالیسی اور عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی ۔

    عاصم منیر نے کانفرنس میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دینے پر ہے ۔

    آخر میں فیلڈ مارشل نے تمام کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کا شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں پاکستانی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر اظہارِ تشکر
    Next Article خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق اختیارات وزیرِ اعلیٰ کو منتقل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    توانائی

    عوامی وسائل کا تحفظ اور صارفین کو گیس کی باقاعدہ فراہمی ترجیح ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    پنجاب

    پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.