انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کردیا، بھارتی انکار کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔
پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، ٹیم سے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے ۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز لیگ کا میچ شیڈول تھا، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کا طے شدہ ٹی20 میچ منسوخ کر دیا گیا تھا ۔