Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کا اعلان، پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

    ستمبر 9, 2026
    آزاد کشمیر

    دریائے نیلم میں کمسن بچی گر کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

    ستمبر 9, 2026
    افغانستان

    شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشتگرد کی افغان شہری کے طور پر شناخت، پاکستان کے مؤقف کی تائید

    ستمبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»موٹروے پولیس نے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی، افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات
    خاص خبریں مارچ 6, 2026

    موٹروے پولیس نے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی، افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

    مارچ 6, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے چھینی گئی ایک گاڑی مریدکے کے قریب سے برآمد کرلی، جس پر اعلیٰ حکام نے افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

    موٹروے پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سیالکوٹ کے علاقے سے ایک گاڑی چھین لی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تلاش شروع کی۔

    ڈی ایس پی خرم شہزاد کی سربراہی میں انسپکٹر رائے امتیاز اور کانسٹیبل ذیشان پر مشتمل ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے مریدکے کے قریب سے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ برآمد کرلیا۔

    ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان نے کامیاب کارروائی پر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں موٹروے پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انعامات کا مقصد افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

    موٹروے پولیس نارتھ ریجن کے پبلک ریلیشنز آفیسر کے مطابق موٹروے پولیس عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف جرائم میں کمی کا باعث بنتی ہیں بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بھی مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب: کچے کے علاقے میں لاہور طرز کا سیف سٹی پروجیکٹ بنانے کا فیصلہ
    Next Article کے ٹو نے اوورسیز پاکستانیوں کو ماہ رمضان میں نے وطن سے دوری کا احساسِ ہونے نہیں دیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کا اعلان، پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

    ستمبر 9, 2026

    دریائے نیلم میں کمسن بچی گر کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

    ستمبر 9, 2026

    شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشتگرد کی افغان شہری کے طور پر شناخت، پاکستان کے مؤقف کی تائید

    ستمبر 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کا اعلان، پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

    ستمبر 9, 2026
    آزاد کشمیر

    دریائے نیلم میں کمسن بچی گر کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

    ستمبر 9, 2026
    افغانستان

    شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشتگرد کی افغان شہری کے طور پر شناخت، پاکستان کے مؤقف کی تائید

    ستمبر 9, 2026
    اسلام آباد

    عوام دوست پولیسنگ، اسلام آباد کے تھانوں کی حالت بدلنے لگی

    ستمبر 9, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    بھارت

    نارووال میں اڈا سراج مندر گرائے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

    ستمبر 4, 2026
    حادثات

    کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن

    ستمبر 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کا اعلان، پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

    ستمبر 9, 2026
    آزاد کشمیر

    دریائے نیلم میں کمسن بچی گر کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

    ستمبر 9, 2026
    افغانستان

    شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشتگرد کی افغان شہری کے طور پر شناخت، پاکستان کے مؤقف کی تائید

    ستمبر 9, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.