Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    13 سال کا گند فوراً صاف نہیں ہو سکتا، عوام جلد دونوں ادوار کا فرق محسوس کریں گے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    نومبر 5, 2026
    انسداد منشیات

    پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 175 گرفتار، 969 کلو گرام منشیات ضبط

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری: ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»پولیو سے پاک پاکستان: مشن کا حصول بڑا چیلنج، عزم اس سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    حکومت نومبر 5, 2026

    پولیو سے پاک پاکستان: مشن کا حصول بڑا چیلنج، عزم اس سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    نومبر 5, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم ہمارا عزم اور حوصلہ اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو پر جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہمات کے کامیاب انعقاد کے لیے فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، محنت اور خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہمات کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کی مسلسل رسائی اور ان کی سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے ملک بھر میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، اور خصوصی طور پر پولیو سے متاثرہ اور پولیو کے حوالے سے تشویش کے حامل علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

    انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے حساس اور مشکل علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کے لیے رسائی میں نمایاں بہتری کو قابل تحسین قرار دیا۔

    وزیراعظم نے ملک میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیو کے خلاف پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اور بھرپور جدوجہد سے آگے بڑھنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر، وزیر مملکت، سیکرٹری قومی صحت اور انسداد پولیو ٹیم کے اراکین کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کر کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز سے ملاقاتوں کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد انسداد پولیو کا مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

    اجلاس کو ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج ہی ضلع خیبر سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2026 میں صوبہ خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر سے 3، بنوں سے 3 اور شمالی وزیرستان سے ایک پولیو کیس سامنے آیا، جب کہ ضلع خیبر سے سامنے آنے والے تمام پولیو کیسز افغانستان کے پولیو وائرس سے متعلق ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال صوبہ سندھ میں ضلع کراچی شرقی سے ایک اور ضلع سجاول سے ایک پولیو کیس سامنے آیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان سے ہونے والی آمد و رفت پاکستان میں اس وقت پولیو کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں فروری 2025 سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، صوبہ بلوچستان سے 2025 اور 2026 میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

    آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پہلے سے پولیو سے پاک ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال صوبہ سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مقدار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی بہتر بنانے اور انہیں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بہتر رسائی دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    افغانستان پولیو وائرس انسداد پولیو مہم بنوں پاکستان میں پولیو پولیو کیسز پولیو ورکرز حفاظتی ٹیکہ جات خیبرپختونخوا سندھ شمالی وزیرستان شہباز شریف ضلع خیبر
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی مالی رکاوٹیں دور، برآمد کنندگان کو سستے قرض ملیں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی
    Next Article فیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم شہباز شریف کا پروگرام کی پیشرفت اور شفافیت پراظہار اطمینان
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    13 سال کا گند فوراً صاف نہیں ہو سکتا، عوام جلد دونوں ادوار کا فرق محسوس کریں گے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    نومبر 5, 2026

    پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 175 گرفتار، 969 کلو گرام منشیات ضبط

    نومبر 5, 2026

    انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری: ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

    نومبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    13 سال کا گند فوراً صاف نہیں ہو سکتا، عوام جلد دونوں ادوار کا فرق محسوس کریں گے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    نومبر 5, 2026
    انسداد منشیات

    پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 175 گرفتار، 969 کلو گرام منشیات ضبط

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری: ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

    نومبر 5, 2026
    حکومت

    فیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم شہباز شریف کا پروگرام کی پیشرفت اور شفافیت پراظہار اطمینان

    نومبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 30, 2026

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    خاص خبریں

    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اورفیکلٹی ممبران کیساتھ…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں 12 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے سڑکوں کے منصوبوں پر 41 اضلاع میں کام جاری

    اکتوبر 31, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    13 سال کا گند فوراً صاف نہیں ہو سکتا، عوام جلد دونوں ادوار کا فرق محسوس کریں گے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    نومبر 5, 2026
    انسداد منشیات

    پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 175 گرفتار، 969 کلو گرام منشیات ضبط

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری: ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

    نومبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.