Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرلی

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»کھیل»پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دے دی
    کھیل دسمبر 3, 2024

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

    دسمبر 3, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan also defeated Zimbabwe by 10 wickets in the second T20 match
    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاوائیو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں صرف  57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    گرین شرٹس کے خلاف ایک  موقع پر زمبابوے کا سکور بغیر وکٹ گنوائے 37 رنز تھا۔ پھر ایسی وکٹیں گریں کہ صرف 20رنز  کے اضافے کے درمیان پورے 10 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

    زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فِگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے  چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیر یوسف  22، صائم ایوب  36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاندار باولنگ پر سفیان مقیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

    سفیان مقیم نے پاکستانی بولر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بہترین میچ فِگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی، تیسرا اور آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
    Next Article جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ، فوجی دستے پارلیمنٹ میں داخل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کھیل کے میدان میں ایک اور اعزاز، پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    جولائی 4, 2025

    آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

    جون 14, 2025

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ٹرافی جیتنے کیلئے جنوبی افریقہ کو مزید 69 رنز درکار

    جون 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرلی

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    جولائی 4, 2025
    بین الاقوامی

    روس نے افغانستان کی طالبان حکومت باقاعدہ طور پر تسلیم کرلی

    جولائی 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرلی

    جولائی 4, 2025
    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    جولائی 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.