Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»باہمی تعاون»پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    باہمی تعاون ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    شینزن: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل نے ایشیا بحرالکاہل میڈیا فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    ڈاکٹر شذرہ نے کہا کہ پائیدار شراکت داریاں صرف سڑکوں، بندرگاہوں اور سرمایہ کاری سے نہیں بلکہ مشترکہ کہانیوں، اعتماد اور باہمی مفاہمت سے بھی تشکیل پاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا فورم وزرا، پالیسی سازوں، میڈیا رہنماؤں، صحافیوں، ماہرین، کاروباری نمائندوں اور تھنک ٹینکس کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہے، جہاں علاقائی تعاون کے نئے راستے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔

    وزیر مملکت نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو ’’چٹان کی طرح مضبوط‘‘ قرار دیا۔

    ڈاکٹر شذرہ نے کہا کہ دونوں ممالک 75 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    اب مشترکہ مستقبل کی حامل مزید مضبوط شراکت داری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شذرہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعاون کا دائرہ معیشت، رابطہ کاری، زراعت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، سبز ترقی، تعلیم اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکا ہے۔

    انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوطرفہ تعاون کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

    سی پیک میں بنیادی ڈھانچے کے بجائے صنعتی ترقی، برآمدات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر شذرہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت معاشی تبدیلی کی داستان درست، مسلسل اور ذمہ دارانہ میڈیا کوریج کی مستحق ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان خبر رساں اداروں، نشریاتی اداروں، فلم اور دستاویزی شعبوں کے علاوہ مواد کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے میڈیا تعاون کا وسیع نظام موجود ہے۔

    انہوں نے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور (سی پی آئی سی) کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد میڈیا، تھنک ٹینکس، جامعات، نوجوانوں، کاروباری اور ثقافتی حلقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا اور منظم معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

    اختتامی کلمات میں ڈاکٹر شذرہ منصب نے چین اور وسیع تر ایشیا بحرالکاہل خطے کے ساتھ پاکستان کے میڈیا، ثقافتی، معاشی اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ایشیا بحرالکاہل میڈیا فورم پاکستان پاکستان چین تعلقات پاکستان چین میڈیا تعاون چین چین پاکستان اقتصادی راہداری چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ڈیجیٹل میڈیا سی پیک شذرہ منصب علاقائی تعاون میڈیا تعاون
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    Next Article پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا، چاروں صوبوں کے اہم ترین افسران طلب
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026
    افغانستان

    اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اکتوبر 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    بلوچستان

    کوئٹہ: سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔…

    خاص خبریں

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    اکتوبر 16, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.