بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ، بھارتی جارحیت میں 5 پاکستانی شہری شہید ہوگئے ،جبکہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں اڑا دیں، اور فوجی ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا ۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں آبادی پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے ۔ باغ میں مکان پر بھارتی گولا گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی فوج کی 3 چوکیاں اڑا ڈالیں ۔ حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی،…

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی، پھر بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی ۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس…