کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، محکمہ سیاحت و ثقافت کے مطابق جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کے باعث سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے ۔
سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے میڈیا کو بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی جس کے باعث سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار 500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے ۔
سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی ۔
سیکرٹری سیاحت کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جیپوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ۔
انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جاتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاحتی ہیلپ لائن( 1422) پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے ۔