مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں نام ہو نہاد انتخابات کو بندوقوں کے زیر سائے منعقد کیاجارہا ہے، 18 ستمبر کو مقبوضہ وادی میں انتخابات کا پہلا مرحلہ مظالم کی زیر اثر مکمل ہوگیا۔
لیفٹیننٹ گورنرکو گورننس پر وسیع اختیارات دینے سے کشمیریوں کی آزادی ختم کرنے کے مترادف ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مودی سرکار کے حربوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حریت رہنماؤں کی طویل قید پربھارتی حکام کی مذمت کی اور ساتھ ہی بھارتی حکام کو سفری پابندیوں اور حراستوں جیسے اقدامات کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔