آکلینڈ: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے سکواڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریس ویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی اور مچل ہے شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے، بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔
بورڈ کے مطابق مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے ۔