گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ کے 342 ہوٹلز کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا ہدایات پر ہونے والی سیکیورٹی آڈٹ میں 204 ہوٹلز کو انتہائی خطرناک جب کہ 138 ہوٹلز کو درمیانی درجے کا خطرناک قراردیا گیا ہے ۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ 45 ہوٹلز لو رسک ہیں جن میں غیر ملکی سیاح رہائش اختیار کرسکتے ہیں جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ہوٹل سیل کردیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت بعد پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے حملے کا خطرہ موجود ہے جس کے لیے فوج کی قوت مزید بڑھادی گئی ہے ۔