Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال میں 4 تا 7 اگست مزید بارشوں کی پیشنگوئی، سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ
    خاص خبریں اگست 2, 2025

    ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال میں 4 تا 7 اگست مزید بارشوں کی پیشنگوئی، سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ

    اگست 2, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    More rains predicted in Abbottabad, Mansehra, Chitral from August 4 to 7, flood situation also feared
    دریاۓ چترال، سوات، پنجکوڑہ اور کابل میں پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبرپختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ، صوبائی پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع میں بارشوں کے نئے سلسلے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 4 اگست سے 7 اگست 2025 تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

    موسمی نظام کے تحت بالائی و وسطی اضلاع بشمول ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور وزیرستان سمیت دیگر اضلاع میں بارشوں کے نئے سلسلے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے مقامی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، خاص طور پر دریاۓ چترال، سوات، پنجکوڑہ اور کابل میں پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے ۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

    مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کردیا
    Next Article مانسہرہ: تھاتھی احمد خان کا واحد بی ایچ یو خستہ حالی کا شکار، بیس ہزار آبادی علاج سے محروم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    امن

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    ستمبر 9, 2026
    امن

    خاران اور واشک میں کامیاب آپریشنز: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 9, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.