مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ پر واقع ایک پلازہ کے کمرے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد ایک ایسے کمرے میں مقیم تھے جہاں ساؤنڈ سسٹم کا کام کیا جاتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کمرے میں چلنے والے جنریٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔
ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں اور انہیں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نعیم، وقاص اور ذیشان صدیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


