مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں منور نالے کے سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والے پل کی ریپئرنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منور نالے میں شدید طغیانی آنے کی وجہ سے پل متاثر ہو گیا تھا۔
مانسہرہ میں تین روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالے بپھر گئے،مہانڈری میں منور نالے میں ایک بار پھر شدید طغیانی آنے سے مہانڈری پل کو نقصان پہنچا ہے۔ طغیانی آنے کی وجہ سے پل کو گزشتہ روز ہر قسم کی ٹریفک کے لئیے بند کر دیا تھا۔
انتظامیہ نے کچھ ٹائم کے لئے پل کو ٹریفک کے لئیے کھول دیا تھا لیکن پل ٹریفک کے گزرنے کے قابل نہیں تھا۔ پل خطرناک ہونے کی وجہ سے دوبارہ بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشینری کے ذریعے پل کی ریپیرنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پل بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح وادی کاغان میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، کے ڈی اے اور سین ایچ اے کی بھاری مشینری پل پر کام کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے مطابق دو سے تین دن تک کام کو مکمل کر کے پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔