مانسہرہ: پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کوٹکے کے مقام سے گاڑی کی ڈگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق لاش کو دفنانے کے لیے لے جانے والے ملزمان میں سے ایک مرد اور ایک خاتون کو پولیس نے موقعے پر گرفتار کرلیا، ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش پھینکنے کے لیے پشاور سے آئے ہوئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے، مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اس حوالے سے مںظرِعام پر آںے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مقامی عینی شاہدین گرفتار خاتون کو بار بار بیٹھنے کا کہہ رہے ہیں جکہ خاتون جانے کی ضد کر رہی ہے ۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقوے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔