پی ایس ایل 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،قلندرز کے 202 رنز کے جواب میں یونائٹڈ کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 107 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر ٹو میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کوسال پریرا 61،محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، بھنوکہ راجہ پاکسے 22،آصف علی 15 جبکہ فخرزمان 12 رن ز بنانے میں کامیاب ہوئے ، اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے تیمل ملز نے 3 جبکہ سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 107رنز پر آوٹ ہوگئی، اسلام آباد یونائٹڈ کےی جانب سے سلمان علی آغا 33 اور شاداب خان 25 رنز بناکر نمایں بیٹرز رہے جبکہ 9 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور راشد حسین نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ،یوں قلندرز نے یونائٹڈ کو کوالیفائر ٹو میں 95 رنز سے شکست دی ۔
لاہور قلندرز کے سلمان مرزا کو 3 اوور میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا جائے گا ۔