Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ترجمان پاک فوج، سیکریٹری داخلہ
    خاص خبریں مئی 23, 2025

    خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ترجمان پاک فوج، سیکریٹری داخلہ

    مئی 23, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Fitnatul Hindustan is involved in the Khuzdar incident, says Pakistan Army spokesperson, Interior Secretary
    بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، اعلیٰ افسران کی مشترکہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں سکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے ۔

    راولپنڈی میں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ابتدا کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے خضدار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا یہ حملہ اسکول پر نہیں ہماری اقدار پر حملہ تھا ۔

    وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں فتنہ الہندستان ملوث ہے جو ہارڈ ٹارگٹ میں ناکامی کے بعد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے، 2009ء میں پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کو پیش کیا تھا ۔

    اس موقع پر انہوں نے خضدار واقعے میں شہید ہوئے سکول کے بچوں کی تصاویر اور کچھ ویڈیو بھی دکھائیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 2016ء میں بھی دہشت گردی کے ثبوت یو این او کو دیے تھے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے مختلف واقعات میں گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کے ان واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خضدار واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں بھارت کے حکم پر یہ واقعہ کیا گیا اور فتنہ الہندوستان بھارت کے حکم پر بچوں، مسافروں اور معصوم لوگوں کو شہید کرتا ہے  ۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں ہوئے دہشت گردی کے واقعات تاریخ وار بیان کیے جن میں مزدور کو شہید کیا گیا، متعدد واقعات میں لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا،دھماکے کیے گئے، حملے کیے گئے، کئی بار حجام کی دکانوں میں موجود غیر مقامیوں کو شہید کیا گیا، جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ ہے جس کی پشت پناہی بھارت کرتا ہے، کلبھوشن یادیو نے اپنے بیانات میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، فتنۃ الہندوستان کا تعلق کسی بلوچ قوم یا اسلام سے نہیں صرف ہندوستان سے ہے، بھارت ان کے ذریعے پورے بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے ۔

    اس موقع پر انہوں نے آڈیو ریکارڈنگ پیش کی جس میں دو افراد بات کررہے تھےایک شخص نے کہا کہ بلوچستان سے لاہور تک ہمارے بندے بیٹھے ہیں، ہم کم اماؤنٹ بھیجیں گے تو پاکستانی خفیہ ادارے ایکٹو نہیں ہوں گے مگر ہم بڑا اماؤنٹ بھیجیں گے تو ادارے ایکٹو ہوجائیں گے اس لیے ہم اماؤنٹ ٹکڑوں میں بھیجیں گے، مگر میں آپ لوگوں کے تحفظ کے لیے الگ الگ اکاؤنٹ میں ٹکڑوں میں رقم دوں گا تاکہ آپریشن چلتا رہے، ہمیں کئی سال ساتھ چلنا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Next Article آزاد کشمیر میں ٹیلی مواصلات کے درپیش مسائل کے حل کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کمشنر آئی آر ڈی منصور قادر ڈار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.