کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں ۔
مظفرآباد: ملک بھر میں عام تعطیل تھی، مظفر آباد میں سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تھی ۔
پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں ، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی تھی ۔


