یران کی پاسداران انقلاب کور کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری گرما گرمی کے ماحول میں انتباہ کیا ہے کہ ایران کو امریکا سے جنگ کے لیے کوئی خوف نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے. ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم سے بھی خوفزدہ نہیں ہے۔پاسداران چیف حسین سالامی کا کہنا تھا حالیہ دنوں میں ہم نے کچھ امریکی حکام کی طرف سے ایران کے لیے دھمکیاں سنی ہیں۔ ان کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم کسی خطرے کو نظر انداز نہیں کریں گے، بلکہ ہر خطرے کا جواب دیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل سالامی کے یہ ریمارکس امریکی صدر جوبائیڈن کے ان خیالات کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے ایک روز قبل کہا تھا ‘ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اردن میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا جواب دیں گے۔امریکی صدر نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجو گروپوں کے حملوں کے پیچھے ایران ہے۔ تاہم ایران نے ایسے کسی بھی ڈرون حملے کا حصہ ہونے کی تردید کی ہے جس کے نتیجے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔