کے ٹو ٹی وی پر "دی مشی خان شو” کا آج کا ایپی سوڈ کھانا پکانے کے فنون، پرانی یادوں اور قابل ذکر مہمانوں کے ساتھ دلکش گفتگو کا ایک خوشگوار امتزاج تھا۔ میزبان، مشی خان، جو اپنی خوش مزاج شخصیت اور کثیر صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں، نے ایک تفریحی شو کی میزبانی کی۔
اس ایپی سوڈ کا آغاز مشی خان نے ناظرین کی کالز سننے کے ساتھ کیا، سامعین نے میزبان کی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے اور ان سے اپنی پسندیدہ ڈشز بنانے کی فرمائش کی۔ اس ایپی سوڈ کی سب سے دلچسپ بات کوکنگ سیگمنٹ تھا جب مشی خان کی طرف سے باورچی خانے میں یکھنی پلاؤ بنانے کی ترکیب سکھائی گئی۔ اس سیگمنٹ کے دوران ناظرین نے انکی ریسیپیز کی تعریف کی اور کھانا پکانے سے متعلق مختلف سوالات کیے۔شو میں پرانی یادوں کا اضافہ کرتے ہوئے مشی نے مشہور گلوکارہ میڈم نور جہاں کے پرانے گانے چلائے۔ ان گانوں نے پرانے دور کی یادیں تازہ کر دی، خاص طور ان لوگوں کے لیے جو نور جہاں کی موسیقی سن کر بڑے ہوئے ہیں۔
شو میں دو خاص مہمان شامل تھے: ماہ نور میراج جو کے مشہور نیوز اینکر ہیں، اور محمد احمد چوہان جو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گلوکار ہیں۔ ماہ نور نے 2018 میں کے ٹو میں اپنی انٹرن شپ سے شروع ہونے والے اپنے متاثر کن سفر کا اشتراک کیا۔ انھوں نے چینل کا اپنے تعلیمی تجربے کے لیے شکریہ ادا کیا، جس نے ان کے کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھی۔ ماہ نور معراج اب ہم نیوز میں ایک پروگرام کی میزبان ہیں، وہ ایک سیاسی شو کی میزبانی بھی کرتی ہیں، جو صحافت کے شعبے میں انکی استعداد اور مہارت کا ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب احمد نے موسیقی کے لیے اپنے شوق کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر مقبول گانوں کے کور پرفارم کرتے ہیں لیکن وہ خود اپنی موسیقی بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ احمد نے روزانہ کی مشق کے لیے اپنی لگن کا اشتراک کیا اور انکشاف کیا کہ وہ معروف گلوکار عاطف اسلم سے متاثر ہیں۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گانے پیش کیے۔
پوری ایپی سوڈ میں مشی خان کے جوش اور توانائی نے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ اس ایپی سوڈ میں نہ صرف مشی خان کی میزبانی کی عمدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا بلکہ مہمانوں کی متاثر کن صلاحیتوں اور سفر کی کہانیاں بھی پیش کی گئی۔