آزادکشمیر حکومت کا 7ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کے اعلان پر آج علاقے میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے میرپور میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ختم نبوت ریلی کا انعقاد کیا، اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر میر پور چوہدری یاسر ریاض نے کی،ریلی میں علماء، تاجروں، وکلاء، طلباء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک افراد دوران ریلی تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، 7 ستمبر 1974 اسلامی تاریخ کے عظیم دنوں میں شامل ہے۔