پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف قانونی مقدمات ختم کرنے کی شرط پر انھیں تین سال تک خاموش ہوکر پیچھے ہٹنے اور بنی گالہ میں بیٹھنے کی پیشکش کی گئی۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان خان نے کہا، ’’مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی بھی ملک کی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ جس طرح سے یہ الیکشن کرائے جا رہے ہیں اس سے ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس ملک کے ڈھائی کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، ورنہ تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل قبول نہیں کی جائے گی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کا نیا سسٹم (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہے، ساری جماعتیں تیار رہیں، انہوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا اور نتائج کا اعلان کردینا ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز سے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔