لاہور میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ میں بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہوں گاـ
ذرائع کے مطابق ،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے جب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، تو دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آئے تو انہوں نے کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تھے تب میں پنجاب میں بھی موجود نہیں تھا، مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، اور جب میں رہا ہوا تو 9 مئی کے مقدمات میں پھر سے گرفتار کر لیاگیا۔
شاہ محمود نے مزید یہ کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، اور میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ،میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے اور ان کے خلاف متحرک ہو جائیں گے ـشاہ محمود کا کہنا تھا کہ میں 40 سال سے سیاست میں ہوں ،اور ان 40سالوں میں اس سے پہلے مجھ پر آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، لیکن اب اچانک 55 مقدمات میرے خلاف درج ہوگئے، ان مقدمات کے ان لوگوں کے پاس کیا ثبوت یا دلائل ہیں،
مزید اس بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر وقت ضائع کر رہے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو پھر ہمیں سزا دیں، اس طرح یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر بڑا اعتماد ہےاور ہمیں امید ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق پر مبنی ہو گا ـ