Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»انتہاپسندی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟ ’’خودمختار ساوی‘‘ کے زیرِ اہتمام اہم سیمینار
    پوٹھوہار جولائی 10, 2025

    انتہاپسندی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟ ’’خودمختار ساوی‘‘ کے زیرِ اہتمام اہم سیمینار

    جولائی 10, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    How to end extremism? Important seminar organized by “Khodmukhtar Savi”
    تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر شدت پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں،شرکا
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سماجی ترقی اور پائیدار امن کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سال سے سرگرم غیر منافع بخش تنظیم ’’خودمختار ساوی‘‘ کے زیر اہتمام  ایک اہم سیمینار خیبر نیٹ ورک آڈیٹوریم اسلام آباد میں ہوا جس میں سیکیورٹی معاملات سے متعلق اہم شخصیات، سینئر صحافیوں اور متعلقہ دیگر ماہرین نے شرکت کی ، سیمینار کا عنوان "مکالمہ، ترقی اور جامع قیادت کے ذریعے انتہاپسندی کا خاتمہ” تھا جبکہ اس کا مقصد سیکیورٹی، سفارت کاری، میڈیا اور ترقی کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر پاکستان میں امن، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینا تھا ۔

    اسلام آباد: تقریب کا باقاعدہ  آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد خودمختار ساوی کی صدر محترمہ مریم کیوان نے ابتدائی کلمات ادا کیے اور تنظیم کی امن و ترقی کے فروغ، نوجوانوں کی شمولیت اور پائیدار اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

    سیمینار سے خاط کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی بی اور نیکٹا کے سابق نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی نے کہا کہ ترقی کو انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی کا لازمی جزو بنانا ہوگا، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کے بغیر شدت پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

    سابق سفیر برائے افغانستان سید ابرار حسین  نے علاقائی تعاون اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ جامع سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا تکہ اس سے مشترکہ امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔

    پروفیسر، این ڈی یو ڈاکٹر عرفان محسود نے معاشرتی ناانصافی اور سیاسی محرومی کو انتہاپسندی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ  کمیونٹی کی سطح پر شراکت داری اور ترقیاتی اقدامات ناگزیر ہیں ۔

    ڈاکٹر شبانہ نے خواتین اور بچوں پر انتہاپسندی کے نفسیاتی اثرات کو اجاگر کیا اور خواتین کی نمائندگی اور صنفی حساس پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

    سیمینار کے دوسرے سیشن میں میڈیا کے کردار، مؤثر پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پر بڑھتی انتہاپسند سوچ کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔

    دوسرے سیشن سے اپنے خطاب میں  سی ای او خیبر ڈیجیٹل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ نے علاقائی زبانوں میں بیانیے اور ڈیجیٹل اسپیس کو شدت پسند عناصر سے واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ۔

    ڈاکٹر شفقت منیر احمد نے میڈیا اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا تاکہ ثبوت پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جا سکے ۔

    خیبر نیوز کے سینئر تجزیہ کار صحافی حسن خان نے کہا کہ سنسی خیزی سے گریز اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ میڈیا کی اصل ذمہ داری ہے، انہوں نے پرامن کمیونٹی کی آوازوں کو اجاگر کرنے کی اپیل کی

    ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر فہد ملک نے سوشل میڈیا پر انتہاپسندی کے بڑھتے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے ڈیجیٹل حکمت عملی، نوجوانوں کی شمولیت، اور موثر آن لائن مواد کی تیاری پر زور دیا ۔

    دوسرے سیشن کے اختتام پر بھی سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں شرکاء نے میڈیا آزادی، ڈیجیٹل الگوریتھم، پر سوالات اٹھائے ۔

    دونوں سیشنز کے اختتام پر تمام پینلسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

    محترمہ مریم کیوان نے تقریب کے آخر میں شرکاء، مقررین، ماڈریٹرز، اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خودمختار ساوی کے مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی، مکالمے اور جامع قیادت کے ذریعے شدت پسندی کے خلاف ایک مؤثر بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں ۔

    یہ تقریب پاکستان میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مختلف شعبوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کامیاب کوشش ثابت ہوئی۔ مقررین کے مدلل خیالات اور مشترکہ اقدامات نے یہ ثابت کیا کہ مکالمہ، میڈیا اور ترقی ہی امن کا حقیقی راستہ ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article چترال اور ہزارہ ڈویژن میں بھی 17 جولائی تک بارشوں کا امکان، ندلی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026

    پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    اگست 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026
    پنجاب

    راولپنڈی، دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

    اگست 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 1, 2026

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص…

    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع، ترجمان دفتر خارجہ

    اگست 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.