ہری پور: موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب الٹ گئی،حادثے ميں 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ۔
موٹروے پولیس کے مطابق وین میں ایک ہی خاندان کے باراتی سوار تھے،حادثہ وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا
حادثہ کا شکار ہونے والی وین باراتیوں کو لے کر مانسہرہ شنکیاری سے اسلام آباد جارہی تھی کہ شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔
موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔