گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت تین روز تک کے لئے بند کر دی گئی ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق 13محرم الحرام تک قراقرم ہائی وے راولپنڈی اسلام آباد تا گلگت سیکشن براستہ کوہستان سیکیورٹی وجوہات کے بناء پر بند رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہے گی، مسافر گاڑیوں کو براستہ بابوسر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔