Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نقصان
    خاص خبریں جولائی 9, 2025

    گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نقصان

    جولائی 9, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gilgit-Baltistan: Record-breaking heat causes rapid melting of glaciers, causing flooding in several districts
    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نہ صرف فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے بلکہ رابطہ سڑکیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان(ندیم خان) میں سیلاب کی تباہ کاریاں، متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا، متعدد پل او واٹر سپلائی بھی سیلاب کی زد میں آگئے، شاہراہ قرارقرم کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سمیت ہنزہ، نگر اور غذر کے متعدد مقامات پر سیلاب نے تباہی مچادی۔ ہنزہ ششپر گلیشیئر اور ہوپر گلیشیئر کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال، وادی ہنزہ کے علاقے حسین آباد میں زمینی کٹاو جاری ہے ۔

    نگر حمری نگر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد پل اور واٹر سپلائی سیلاب کی زد میں آئے ہیں جبکہ ضلع دیامر میں مسلسل بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے بالائی علاقے متاثر ہوئے ہیں جس سے مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

    داریل، ڈوڈشال، بٹوگاہ، تھور اور کھنیر کے علاقوں میں سیلاب نے فصلوں، باغات، درختوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

    چلاس کے مضافاتی علاقے کھنیر میں بارش اور سیلابی ریلے سے نقصانات ہوئے ہیں، جہاں نہ صرف فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے بلکہ رابطہ سڑکیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں، دور افتادہ علاقہ ڈوڈشال میں ایک مسجد بھی سیلاب کی لپیٹ میں آ کر شہید ہو گئی ۔

    شہر چلاس میں بھی صورتحال سنگین ہے، جہاں صاف پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائنیں سیلاب کی زد میں آ کر تباہ ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہر بھر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، ساتھ ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

    شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث بند ہو گئی تھی، پولیس کے مطابق گندلو کے مقام پر بڑی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم چلاس تا گلگت سیکشن پر جگہ جگہ سیلابی ملبے کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں موجود ہیں ۔

    تھانہ گونر فارم کی حدود میں بند شاہراہ کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم حکام کے مطابق مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ۔

    انتظامیہ، پولیس اور مقامی افراد ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا اعلامیہ کالعدم قرار
    Next Article بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    فیچرڈ

    گلگت: دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹرچینلز تباہ

    جولائی 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 11, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک…

    خاص خبریں

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرقانون افغان مہاجرین کے خلاف کل سے سخت ایکشن متوقع

    جولائی 10, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.